۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ناظر تقوی

حوزہ/ مجالس کا انعقاد اور اس کا فلسفہ یہ ہے کہ ہم اچھے نیک صالح اور خدا کے فرمانبردار بندے بن سکیں اسی فکر و فلسفے کے فروغ اور بقا کے لئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سب کچھ قربان کرکے شہادت کا جام نوش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب علامہ سید ناظر عباس تقوی نے امام بارگاہ جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن میں عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجالس کا انعقاد اور اس کا فلسفہ یہ ہے کہ ہم اچھے نیک صالح اور خدا کے فرمانبردار بندے بن سکیں اسی فکر و فلسفے کے فروغ اور بقا کے لئے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سب کچھ قربان کرکے شہادت کا جام نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی فرماتے ہیں کہ بہترین عمل وہ ہے جس پر تمہیں اپنے نفس کو مجبور کرنا پڑے یہ قول مبارکہ اپنے نفس کو کنٹرول کرنے کا بہترین نسخہ ہے صبح کی نماز کے وقت نفس تو مجبور کرتا ہے کہ سو جاؤ بہت اچھی نیند آرہی ہے لیکن انسان اگر یہ سوچ کر اٹھ جائے کہ حکم خدا ہے جس کی لاج رکھنی ہے تو اس کا یہی عمل بہترین عمل ہوجائے گا یہی کربلا والوں نے ہمیں سکھایا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .